اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضلع کانگریس دفتر میں اندرا گاندھی کا یوم پیدائش منایا گیا - غلام جیلانی افغان

کانگریس کارکن لکشمن نے کہا کہ اندرا گاندھی جی کا نعرہ تھا کہ ملک سے غریبی ہٹاؤ۔ وہ ہمیشہ غریبوں اور پسماندہ طبقات کے لیے فکر مند رہا کرتی تھیں۔

Indira Gandhi's birthday was celebrated at the District yadgir karnataka
ضلع کانگریس دفتر میں اندرا گاندھی کا جنم دن منایا گیا

By

Published : Nov 19, 2020, 4:00 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے کانگرس دفتر میں ملک کی سابقہ وزیر اعظم اندرا گاندھی کا 103 واں یوم پیدائش منایا گیا۔

ضلع کانگریس دفتر میں اندرا گاندھی کا یوم پیدائش منایا گیا

اس موقع پر یادگیر کانگریس صدر مری گوڈا نے اندرا گاندھی کی تصویر پر پھول مالا چڑھاتے ہوئے ملک کے لیے ان کی قربانی کو یاد کیا۔

اس موقع پر راگھویندر ریاستی یوتھ کانگریس سکریٹری نے کہا کہ آج ضلع دفتر کانگریس میں اندرا گاندھی کا ایک سو تین واں جنم دن منایا جا رہا ہے، اس کے لیے میں تمام کارکنان کو ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی اپیل کرتے ہوئے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

غلام جیلانی افغان وقف بورڈ چیئرمین یادگیر نے کہا کہ اندرا گاندھی جی ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں۔ وہ اپنے دور میں ملک میں ہمیشہ امن اور بھائی چارہ کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے لئے اندرا گاندھی نے اپنی جان کی قربانی دی جسے ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔

ضلع کانگریس دفتر میں اندرا گاندھی کا جنم دن منایا گیا

کانگریس کارکن لکشمن نے کہا کہ اندرا گاندھی جی کا نعرہ تھا کہ ملک سے غریبی ہٹاؤ۔ وہ ہمیشہ غریبوں اور پسماندہ طبقات کے لیے فکر مند رہا کرتی تھیں۔

لکشمن نے کہا کہ آج اندرا گاندھی جی ہمارے بیچ نہیں ہیں مگر ان کے دور میں کیے گئے کام ہمارے سامنے ہمیشہ ہمیں یاد آتے رہیں گے اور ان کی قربانی کو ملک اورکانگریس پارٹی ہمیشہ یاد رکھے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details