اڈوپی: ولما فیڈریٹیا کاروالہو، 54 سال کی عمر میں، دنیا کی دوسری سب سے اونچی سڑک، کھرڈونگ لا پاس پر موٹر بائیک یاترا کا اپنا خواب پورا کیا۔ یہ کارنامہ انجام دینے والی بھارت کی سب سے معمر خاتون ہیں۔ یہ واقعی ایک مشکل کام ہے لیکن انھوں نے اپنی ہمت اور لگن کی وجہ سے اسے ممکن بنایا۔ India's Oldest Woman to Bike Across 900 KM
معمر ترین خاتون نے بائیک پر 900 کلومیٹر کا ہمالیائی راستہ طے کیا ولما فیڈریٹیا کاروالہو نے اپنی موٹر سائیکل پر 'لیہ سے لیہ' تک ہمالیائی مہم کا احاطہ کرتے ہوئے کھرڈونگ لا، نوبرا، ہنڈر، پینگونگ جھیل، سے گزرتے ہوئے لیہہ پہنچی۔ Vilma Fedretia Carvalho Motorbike yatra
انھوں نے دنیا کی دوسری بلند ترین موٹر ایبل سڑک پر 6 دنوں میں 900 کلومیٹر کا سفر طے کیا۔ 900 کلومیٹر میں سے 500 کلومیٹر کافی مشکل کام تھا کیونکہ آکسیجن کی کم سطح، سڑک کی حالت اور خطہ، موٹر سائیکل کی تکنیکی خرابی کی وجہ سے وہ اپنی پہلی کوشش میں سفر مکمل نہیں کر سکی۔ لیکن، انھوں نے اپنی دوسری کوشش میں کامیابی حاصل کی۔ Second Highest Motorable Road in the World
ولما کا تعلق اڈوپی ضلع کے کنڈا پور سے ہے۔ اس نے بھائی کی مدد سے یزدی روڈنگ پر موٹر سائیکل چلانے کی مشق کی۔ فی الحال وہ بنگلور میں کارپوریٹ ٹرینر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔