کوویڈ کیئر سنٹر ٹاسک فورس کے سربراہ راجندر کمار کٹاریہ نے مریضوں کی کم تعداد کے سبب سنٹر کو بند کرنے کی تجویز پیش کی جس کے بعد بنگلور انتظامیہ نے یہ فیصلہ لیا۔
بنگلور: کووڈ کیئر سنٹر 15 ستمبر کو بند کردیا جائے گا - بنگلور انتظامیہ
بھارت کے سب سے بڑے کووڈ کیئر سنٹر جو بنگلور انٹرنیشنل اکزیبیشن سنٹر میں واقع ہے جہاں 10 ہزار ایک سو بستروں کی سہولت مہیا ہے، اسے 15 ستمبر سے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
بنگلور: کوویڈ کیر سنٹر 15 ستمبر کو بند کردیا جائے گا
اس سنٹر کو لاک ڈاون کے آغاز پر غیرمقیم مزدوروں کو کورنٹائن کرنے کےلیے استعمال کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق سنٹر کے فرنیچر اور بستروں کو حکومت اور یونیورسٹی کے ہاسٹلز کو دیئے جائیں گے۔
محکمہ سوشیل ویلفیئر اپنے ہاسٹلز جس میں باگلکوٹ ہارٹیکلچر یونیورسٹی ہاسٹل، مائناریٹی ویلفیر ڈپارٹمنٹ ہاسٹلز اور جی کے وی کے ہاسٹل شامل ہیں کو 2500 سیٹ پر مشتمل فرنیچر دے گا۔