ریاست کرناٹک کے گلبرگہ میں کورونا وائرس سے ہوئی موت کے شکار قاضی محمد حسین صدیقی فرزند ڈاکٹر حامد فیصل صدیقی نے الزام لگایا ہے کہ 'ان کے والد کی جان بچائی جاسکتی تھی۔'
ملک میں مہلک مرض کورونا وائرس سے ہونے والی پہلی موت کے شکار قاضی محمد حسین صدیقی صاحب صدر قاضی گلبرگہ کے فرزند ڈاکٹر حامد فیصل صدیقی نے الزام عائد کیا ہے کہ اگر ان کے والد کا بروقت علاج کیا جاتا تو ان کی جان بچائی جاسکتی تھی۔'
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر عہدیدار انہیں بروقت مشورہ دیتے تو ایمس اسپتال میں قائم شدہ خصوصی وارڈ میں ان کی جان بچ سکتی تھی۔'
انہوں نے کہا کہ' گلبرگہ یا حیدرآباد میں ان کے والد کا علاج نہیں کیاگیا۔ انہیں مریض کو لے کر دوسرے ہسپتال میں دوڑنے پر مجبور کیاگیا۔