بیدر: انڈین یونین مسلم لیگ کی آن لائن ممبر سازی کی قومی مہم کے سلسلہ میں ریاستی جنرل سیکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ کرناٹک مولانا محمد نوح کی قیادت میں ایک وفد نے رائچور کا دورہ کیا اور ملی خدمت کا جذبہ رکھنے والی مختلف شخصیات و دانشوران سے ملاقات کرتے ہوئے انڈین یونین مسلم لیگ کی ممبر سازی مہم میں تعاون کرنے کی درخواست کی گئی۔ شہر کے مختلف احباب نے بتایا کہ ایک زمانہ میں انڈین یونین مسلم لیگ رائچور میں بہت زیادہ مقبول اور سرگرم تھی۔ انڈین یونین مسلم لیگ کی ممبر سازی کی قومی مہم کے سلسلہ میں مولانا محمد نوح کو علاقہ کلیان کرناٹک کا انچارج بنایا گیا ہے۔ مولانا محمد نوح علاقہ کلیان کرناٹک کے اضلاع اور تعلقہ جات کا دورہ کرکے انڈین یونین مسلم لیگ کی ممبر سازی کی قومی مہم نہایت کامیابی کے ساتھ چلارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
رائچور میں انڈین یونین مسلم لیگ کی ممبر سازی کی قومی مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلمانوں کو اپنی سیاسی جماعت کو مضبوط کرنا چاہیے۔ عزیز اللّٰہ سرمست نے کہا کہ کیرلا اور ٹملناڈو میں انڈین یونین مسلم لیگ بہت مضبوط ہے اور اس کا وہاں کے مسلمانوں کو زبردست سیاسی فائدہ مل رہا ہے۔ مولانا محمد نوح نے بتایا کہ انڈین یونین مسلم لیگ کی حکومت میں شراکت داری کے نتیجہ میں کیرلا اور ٹملناڈو میں مسلمان سیاسی، تعلیمی، سماجی اور معاشی طور پر بہت مضبوط ہیں۔
مولانا محمد نوح نے مزید کہا کہ انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی قائدین کرناٹک میں بھی کیرلا کی طرز پر انڈین یونین مسلم لیگ کو مضبوط بناتے ہوئے کرناٹک کے مسلمانوں کی سیاسی، تعلیمی، معاشی اور سماجی حیثیت کو مستحکم بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔ مولانا محمد نوح نے اپیل کی کہ انڈین یونین مسلم لیگ کے زیادہ سے زیادہ ممبر بن کر اپنی سیاسی جماعت کو مضبوط بنائیں۔ ممبر شپ اور کنونیر بننے میں دلچسپی رکھنے والے احباب مولانا محمد نوح سے موبائل فون نمبر 9880887386 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ مولانا صلاح الدین رحمانی کنوینرس گلبرگہ مبین حیدر بیدر، عبداللّٰہ بن احمد چاؤش یادگیر ضلع انڈین یونین مسلم لیگ وفد میں شامل تھے۔