اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بھارت، سرحدوں پر صورتحال بدلنے کی کوشش کا سخت جواب دے گا' - India is facing simultaneous challenges on many fronts

راجناتھ سنگھ نے بدھ کو ایشیا کے سب سے بڑے ایئر شو ایئرو انڈیا کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ 'بھارت سرحدوں پر صورتحال میں یکطرفہ تبدیلی کرنے کی کوششوں کو کسی بھی حال میں کامیاب نہیں ہونے دے گا۔'

سرحدوں پر صورت حال بدلنے کی کوشش کا منہ توڑ جواب دے گا بھارت: راج ناتھ
سرحدوں پر صورت حال بدلنے کی کوشش کا منہ توڑ جواب دے گا بھارت: راج ناتھ

By

Published : Feb 3, 2021, 3:33 PM IST

Updated : Feb 3, 2021, 6:04 PM IST

ییلہانکا: بینگلورو میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج چین کا نام لئے بغیر کہا کہ 'بھارت سرحدوں پر صورتحال میں یکطرفہ تبدیلی کرنے کی کوششوں کو کسی حال میں کامیاب نہیں ہونے دےگا اور بھارتی فوجیں ملک کی سالمیت اور اتحاد کی ہر قیمت پر حفاظت کرنے کےلئے تیار ہیں۔'

راجناتھ سنگھ نے بدھ کو ایشیا کے سب سے بڑے ایئر شو ایئرو انڈیا کا باقاعدہ افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ بھارت کو کئی محاذ پر ایک ساتھ چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک طرف سرحد پار سے شدت پسندوں کی ناپاک کوششیں جاری ہیں تو دوسری طرف جہاں سرحدوں کا تعین نہیں ہوا ہے وہاں انہیں بدلنے کی یکطرفہ کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے لمبے وقت سے افواج کی طاقت کے دم پر متنازع سرحدوں میں تبدیلی کرنے کی کوششوں کو دیکھا ہے۔ بھارت چوکس اور محتاط ہے۔ ہم اپنے لوگوں اور سالمیت کی حفاظت اور ان کوششوں کو ہر قیمت پر ناکام کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔'

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ تین دن تک چلنے والی یہ نمائش بھارت کی حفاظت اور ایرواسپیس کے شعبہ میں مسلسل بڑھتی ہوئی طاقت کی علامت ہے اور انہیں یقین ہے کہ یہ خود انحصار بھارت کے خواب کو پورا کرنے کی سمت میں میل کا پتھر ثابت ہوگی۔

افواج کی جدید کاری اور بھارت کو حفاظتی مصنوعات کی برآمدات کا گڑھ بنانے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے لئے اگلے سات برسوں میں 130 ارب ڈالر کے منصوبے تیار کئے جارہے ہیں۔ مینوفیکچرنگ کی سہولیات کے لئے متعدد یونٹ تعمیر کیے جارہے ہیں جہاں جدید ترین دیسی ہتھیاروں کا نظام بنایا جارہا ہے۔

Last Updated : Feb 3, 2021, 6:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details