اردو

urdu

ETV Bharat / state

'انڈیا بیت المال کے ذریعہ مستحقین کی مدد کی جاتی ہے'

انڈیا بیت المال کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کو ٹریننگ دی جاتی ہے۔ بیوہ خواتین میں بلاسودی قرض، طلبا و طالبات کے لیے تعلیمی قرض، غرباء کے بچوں کی شادیوں میں تعاون، غریب طلبہ میں اسکالر شپ کی تقسیم، مریضوں میں میڈیکل ہیلپ، دوبدو پروگرام کے تحت لڑکیوں کے رشتے کے لیے کیمپ،ووٹر آئی ڈی، آدھار کارڈ، راشن کارڈ بنانے کا کیمپ جیسے عوامی فلاحی کام مفت کیے جاتے ہیں۔

'انڈیا بیت المال کے ذریعہ مستحقین کی مدد کی جاتی ہے'
'انڈیا بیت المال کے ذریعہ مستحقین کی مدد کی جاتی ہے'

By

Published : Jul 6, 2021, 5:27 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں شعور بیداری کا پروگرام منعقد ہوا۔اس پروگرام میں انڈیا بیت المال گلبرگہ کے نائب صدر اقبال علی نے شرکت کی۔

'انڈیا بیت المال کے ذریعہ مستحقین کی مدد کی جاتی ہے'

انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا بیت المال کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کو ٹریننگ دی جاتی ہے۔بیوہ خواتین میں بلاسودی قرض، طلبا و طالبات کے لیے تعلیمی قرض، غربا کے بچوں کی شادیوں میں تعاون، غریب طلبہ میں اسکالر شپ کی تقسیم، مریضوں میں میڈیکل ہیلپ، دوبدو پروگرام کے تحت لڑکیوں کے رشتے کے لیے کیمپ،ووٹر آئی ڈی، آدھار کارڈ، راشن کارڈ بنانے کا کیمپ جیسے عوامی فلاحی کام مفت کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بنگلورو تشدد: 24 ملزمین کو ضمانت

انہوں نے کہا کہ لوگوں میں خاص طور پر خواتین کو سود کی لعنت سے بچانےکے لیے بلاسودی قرض پانچ ہزار سے دس ہزار روپے تک دیے جاتے ہیں۔ مرد حضرات کو کاروبار کرنے کے لیے کاروباری قرض بھی دیا جاتا ہے۔ جس کو ہر ماہ ادا کرنا ہوتا ہے۔

اقبال علی نے مزید کہا کہ بیت المال کا مقصد لوگوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے نہ کہ خیرات دینا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مختلف قسم کے شعبوں سے جڑی ٹریننگ دی جاتی ہے اور خواتین میں لیڈیز ٹیلرنگ سنٹر اور کمپیوٹر کی تعلیم کے علاوہ دینی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ نوجوانوں کو نوکری کے لیے خصوصی موبائل واٹس ایپ گروپ بنا کر ان کو نوکریوں سے متعلق معلومات فراہم کی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details