اردو

urdu

ETV Bharat / state

Chandrasingh Will Submit Nomination Paper آزاد امیدوارچندراسنگھ آج پرچہ نامزد جمع کریں گے - آزاد امیدوار چندراسنگھ

آزاد امیدوار چندرا سنگھ نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں عوام کی بھرپور حمایت حال ہے جس سے اپوزیشن ارکان پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے انتخاب نہ لڑنے کی افواہیں اڑائی جارہی ہیں۔

آزاد امیدوارچندراسنگھ آج پرچہ نامزد جمع کریں گے
آزاد امیدوارچندراسنگھ آج پرچہ نامزد جمع کریں گے

By

Published : Apr 13, 2023, 3:31 PM IST

بیدر: کرناٹک میں 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس سے علیحدگی اختیار کرنے والے چندرا سنگھ آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے بیدر جنوب حلقہ کے ووٹروں، مداحوں اور خیر خواہوں سے افواہوں پر دھیان نہ دینے کی گذارش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے جس طرح سے عوام کی حمایت حاصل ہورہی ہے اس سے اپوزیشن کے امیدوار کانپ رہے ہیں۔ اس لیے یہ افواہ اڑائی گئی کہ میں الیکشن نہیں لڑوں گا۔ لیکن یہ بات بلکل غلط ہے، میں انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں۔


مزید پڑھیں:Karnataka Assembly Election 2023 رام نگر سیٹ نے ریاست کو چار وزرائے اعلیٰ دیے ہیں، کانگریس غالب رہی ہے

مزید پڑھیں:Karnataka Assembly Election 2023 کرناٹک انتخابات کے لیے بی جے پی کی 23 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری

مزید پڑھیں:Karnataka Assembly Elections بی جے پی نے آٹھ موجودہ اراکین اسمبلی کا ٹکٹ کاٹے

چندر سنگھ نے عوام سے کہا کہ وہ 13 اپریل کو پرچہ نامزد داخل کریں گے۔ انہوں نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے دوران بڑی تعداد میں موجود رہیں، انہوں نے حلقہ کے ووٹرز سے ان کی بھرپور حمایت کی اپیل کی۔ بیدر حلقے سے آزاد امیدوار کے طور پر چند را سنگھ پہلے امیدوار ہوں گے، جو اسمبلی انتخابات میں بیدر جنوب سے پر پرچہ نامزدگی داخل کر رہے ہیں۔ وہیں جنتادل سیکولر پارٹی، کانگریس پارٹی، عام آدمی پارٹی اور دیگر پارٹیوں کے بیدر جنوب امیدوار کب پرچہ داخل کریں گے اس کی ابھی اطلاع نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details