بیدر: ریاست کرناٹک میں 10 مئی کو ہونےو الے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں آخری مرحلے میں ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم میں پوری طاقت جھونک دی گئی ہے۔امیدواروں کی جانب سے بھی تشہیری مہم زور شور سے جاری ہے۔انتخابی مہم آخری دنوں میں امیدوار ووٹرز کی توجہ اپنی جانب راغب کرنے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔ اسی درمیان بیدر جنوب حلقے سے آزاد امیدوار اور کانگریس کے باغی رہنما چندرا سنگھ نے زور شور سے انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔ آزاد امیدوار چندرا سنگھ نے انتخابی مہم کے دوران لوگوں کے گھروں تک پہنچے اور ان سے حمایت کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ لوگ انہیں بھر پور حمایت کریں گے۔
Karnataka Assembly Election بیدر میں چندرا سنگھ کی انتخابی مہم - ریاست کرناٹک
کانگریس سے ٹکٹ نہ ملنے پر باغی رہنما چندرا سنگھ نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے اسمبلی انتخابات میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بیدر جنوب اسمبلی حلقے میں انتخابی مہم چلائی۔ انہوں نے ووٹرز سے عوام دوست امیدوار کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس سے ٹکٹ نا ملنے کی صورت میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور پورا یقین ہے کہ انہیں لوگوں کی بھر پور حمایت حاصل ہوگی.انہیں اپنی جیت کی پوری امید ہے۔ وہ عوام کی امیدوں پر کھرا ترانے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیدر کے لوگوں نے اس سے پہلے جنتا دل سیکولر ،کانگریس کو آزما چکی ہے ایک مرتبہ مجھے خدمت کرنے کا موقع دیں۔ وہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ لوگوں کے مسائل حل کرنے کے مقصد سے ہی انتخابی میدان میں اترے ہیں۔ اس سے پہلے بھی وہ سماجی خدمت انجام دیتے رہے ہیں۔ آزاد امیدوار کا کہنا ہے کہ لوگوں کی خدمت کرنا ان کے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے عوام کی خدمت کرنے کا وسیع تجربہ ہے اور اس بنیاد ہی لوگوں سے ووٹ مانگنے کے لیے ان کے گھروں تک پہنچ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:EID Milan Programme In Bidar نئی نسل کو اخلاق اور تہذیب سکھانے کی ضرورت ہے: جماعت اسلامی ہند