اردو

urdu

By

Published : Jul 10, 2020, 7:40 PM IST

ETV Bharat / state

کرناٹک: آشا ورکرزکی غیر معینہ ہڑتال

کرناٹک میں آج سے محکمہ صحت کے تحت کام کرنے والی 42 ہزار آشا ورکرز غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال پر جا رہی ہیں۔

کرناٹک: آشا ورکرزکی غیر معینہ ہڑتال
کرناٹک: آشا ورکرزکی غیر معینہ ہڑتال

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں آشا ورکرز اور آل انڈیا یونائیٹڈ ٹریڈ یونین سینٹر یادگیر نے مشترکہ طور پر محکمہ ہیلتھ کے (ڈی ایچ او) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ایک میمورنڈم پیش کیا اور یہ اپنے مطالبات کو پورا کرانے کے بعد ہی کام پر جانے کی بات کہی ہے۔

کرناٹک: آشا ورکرزکی غیر معینہ ہڑتال

اس موقع پر مقامی آ شا ورکرز کے خواتین نے کہا کہ ہم لوگ محکمہ صحت کے ساتھ مل کام کرتے آرہے ہیں مگر کئی مہینوں سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔

کرناٹک: آشا ورکرزکی غیر معینہ ہڑتال

اس کے علاوہ کورونا وائرس کے تحت احتیاطی اقدامات کے طور پر لگائے گئے لاک ڈاؤن میں ہم نے دن رات محنت کی ہے۔

مگر ریاستی حکومت نے ہمارے ساتھ سوتیلا سلوک کرتے ہوئے ہمیں آج تک کسی قسم کی بھی کوئی امداد نہیں کی ہے۔

ریاستی حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہماری تنخواہ 12 ہزار روپے کی جائے سنیٹیزر، ماسک زیادہ مقدار میں دی جائے اوراس کے علاو خصوصی پی پی کٹ بھی فراہم کی جائے۔

کرناٹک: آشا ورکرزکی غیر معینہ ہڑتال

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے لاک ڈاؤن میں پریشان حال لوگوں کے لیے جو ریاستی حکومت کی جانب سے خصوصی پیکیج دینے کا اعلان کیا گیا ہے وہ خصوصی پیکیج آ شا ورکرز کو بھی دیا جائے۔

اس موقع پر آل انڈیا یونائیٹڈ ٹریڈ یونین سینٹر ضلع یادگیر کے صدر اومادیوی بھی موجود تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details