محمد اقبال الدین مینیجر اسلامک بک سینٹر بیدر نے ماہ رمضان المبارک کے موقع پر دینی کتابوں کی فروخت کے حوالے سے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عام دنوں کے مقابلے میں رمضان میں زیادہ کتابیں فروخت ہو رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عام دنوں میں دس فیصد ڈسکاؤنٹ کے ساتھ کتابیں فروخت کی جاتی تھی مگر رمضان کے موقع پر ساری کتابوں پر بیس فیصد رعایت دی گئی ہے۔ Islamic Books Purchasing Increased in Ramadan
Islamic Books Purchasing Increased: ماہ رمضان میں دینی کتابوں کی خریداری میں اضافہ - بیدر میں جماعت اسلامی کا کتب خانہ
کرناٹک کے ضلع بیدر میں ماہ رمضان میں جہاں دیگر کاروبار اپنے عروج پر ہیں وہیں دینی کتابوں کی فروخت میں بھی عام دنوں کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے۔ Islamic Books Purchasing Increased in Ramadan

محمد عارف الدین ناظم مکتب نے بتایا کہ اسلامک بک سینٹر جماعت اسلامی شاخ بیدر کی جانب سے لگایا گیا ہے۔ اس بک سینٹر میں مختلف زبانوں کی دینی کتابیں موجود ہیں۔ انہوں نے اس سینٹر سے متعلق کہا کہ لوگوں کو دین کی باتیں بتانے کے لیے لوگوں کو علم دین کی طرف راغب کرنے کے لیے اس بک سینٹر کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں قرآن مجید عربی، انگریزی اور علاقائی زبان کنڑا زبان میں بھی موجود ہے اس کے علاوہ وہ بچے جو علاقائی زبان کنڑا میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں یا انگریزی میڈیم سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں ایسے بچوں کے لیے بھی مختلف زبان میں قرآن مجید کے علاوہ دین کی دیگر کئی کتابیں موجود ہیں۔ اسلامک بک سینٹر بیدر کے ذمہ داران نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے موقع پر دیے جا رہے خصوصی ڈسکاؤنٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دینی کتابیں خریدیں۔