ریاست کرناٹک میں بر سر اقتدار بی جے پی حکومت نے ریاست کے اسکولز میں بھگوت گیتا کو نصاب میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے، ریاستی حکومت جانب سے اس اعلان کے بعد متعدد مذاہب کے تنظیموں کے ذمہ داران نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت تعلیمی اداروں میں مذہبی تعلیم سے طلباء وطالبات کو آراستہ کرانا چاہتی ہے تو پھر دیگر مذاہب کے مقدس کتابوں کو بھی نصاب کے حصہ کے طور پر شامل کرے- ادھر کیمپس فرنٹ کے رکن سید سرفراز کا کہنا ہے ریاستی حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں بھگوت گیتا کو شامل دراصل یہ ہندتوا کے نفاذ کے مماثل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا یہ اعلان غیر دستوری ہے-Govt Panel to Decide on Inclusion of Bhagavad Gita in School Syllabus
مزید پڑھیں:Bhagwat Gita In Madrassas: ملک کے تمام سرکاری مدارس میں بھگوت گیتا پڑھانے کا مطالبہ