کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں کورونا وائرس سے متاثر ہوکر ہلاک ہونے والے غریب والدین کے بچوں کی امداد کے لئے اِنوویٹیو تعلیمی ادارہ آگے آیا ہے جس سے ایسے لوگوں کو ایک امید جگی ہے کہ ان کا مستقبل بہتر ہوگا۔
کورونا سے یتیم ہونے والے بچوں کی پڑھائی کے لئے آگے آیا اِنوویٹیو
کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں کورونا وائرس سے متاثر ہوکر ہلاک ہونے والے غریب والدین کے بچوں کی امداد کے لئے اِنوویٹیو تعلیمی ادارہ آگے آیا ہے جس سے ایسے لوگوں کو ایک امید جگی ہے کہ ان کا مستقبل بہتر ہوگا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اِنوویٹیو انگلش میڈم اسکول کے صدر ضمیر احمد نے کہا کہ اِنوویٹیو اسکول تعلیمی کمیٹی کے جانب سے کورونا وائرس سے متاثر ہو کر ہلاک ہونے والے غریب والدین کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کے لئے کل 50 بچوں کو ایل کے جی سے لیکر دسویں جماعت تک مفت تعلیم دینے کا نظم کیا گیا ہے۔
جس میں بچوں کو صرف کتابیں خریدنی ہوگی۔ باقی سارا خرچ مفت رہے گا۔ جس کی ذمہ داری گلبرگہ این جی اوز فیڈریشن کو دی گئی ہے۔ جو بھی عوام بچوں کو داخلہ دلانا چاہتے ہیں، وہ جون 15 تاریخ تک گلبرگہ این جی اوز کے ذمہ داران سے رابطہ کر کے بچوں کا مفت داخلہ کراسکتے ہیں۔