اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹکنالوجی ترقیات سے متعلق تین پروجیکٹز کا افتتاح - ٹیکنالوجی ترقیات سے متعلق تین پروجیکٹوں کا افتتاح

آئی ایس آئی آئی ایس سی بنگلور نے دھات سے متعلق پرنٹنگ مشین کے لیے بھاری صنعتوں کے محکمے کی مدد سے ایک ٹیکنالوجی وضع کی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی اپنی نوعیت کے لحاظ سے نئی ہے اور پہلی مرتبہ اسے بھارت میں ترقی دی جا رہی ہے۔

Inauguration of three technology development projects
ٹیکنالوجی ترقیات سے متعلق تین پروجیکٹوں کا افتتاح

By

Published : Dec 28, 2019, 3:22 PM IST

بھارتی صنعتوں کے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر اے آر سہاگ نے آئی آئی ایس سی بنگلور اور سنٹرل مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (سی ایم ٹی آٗئی) بنگلورو میں حال ہی میں ٹیکنالوجی ترقیات کے تین پروجیکٹوں کا افتتاح کیا ہے۔

بھارتی صنعتوں کے محکمے نے ملک میں ٹیکنالوجی ترقیات سے متعلق بالترتیب پی ایس جی کالج آف ٹیکنالوجی اور سائنٹفک اینڈ انڈسٹریئل ٹسٹنگ اینڈ ریسرچ سنٹر (ایس آئی ٹی اے آر آئی سی) واقع کوئمبتورمیں بھی دو ٹیکنالوجی ترقیات پروجیکٹوں کا افتتاح کیا ہے۔

بھارتی مینوفیکچرنگ شعبے کو 4.0 ٹیکنالوجی صنعت کے لحاظ سے خود کو ہم آہنگ کرنے کے مقصد مثلاً اعداد وشمار کا تجزیہ، تھری ڈی پرنٹنگ، منطقی استدلال، اصل حقائق ، روبوٹیز مشین اور مشین سے میشن کے مابین مواصلات، لگیسی کو تاحال وغیرہ بنانے کے سلسلے میں اپنے آپ کو آگے لانے کے لئے مدد دینے کی غرض سے، آئی آئی ایس سی بنگلور میں 4.0 سامرتھ اُدیوگ مرکز بھی وجود میں آ رہا ہے۔

سنسر ٹیکنالوجی مینوفیکچرنگ اور ڈھلائی کی سہولت بھی سی ایم ٹی آئی، بنگلورو میں قائم کی جا رہی ہے اور اس میں بھی بھاری صنعتوں کے محکموں کی مدد شامل ہے۔ سنسر ٹیکنالوجی کے تحت مخصوص عمل سے وابستہ سنسر جسے خاص طور پر اعدادوشمار حاصل کرنے کے لئے وضع کیا گیا ہے ، کے توسط سے مصنوعات اور مشینوں کو چاق و چوبند بنائے گی۔

سی ایم ٹی آئی میں نینو ٹیکنالوجی کے لئے بھی ایک دیگر سہولت وجود میں آ رہی ہے، جو کلیدی شعبوں میں ٹھیک ٹھیک مینوفیکچرنگ کے لئے بہتر متبادل راستہ فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیں : اختتامی سال کاجائزہ: ایم ایس ایم ای کی صنعتوں کی خصوصی رپورٹ

پی ایس جی کالج کوئمبٹور نے صنعتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ویلڈنگ روبوٹس بنائے ہیں اور بھاری صنعتوں کے محکموں کی مدد سے خصوصی دھاتی الیکٹوروڈس اور پاورسپلائی کا نظام بھی وضع کیا ہے۔ ایس آئی ٹی اے آر سی میں تعلیمی اداروں، صنعت اور حکومت کی مدد سے دیسی ٹیکنالوجی وضع کی گئی ہے، جس کا مقصد صنعتی اور آبی سپلائی استعمال کے لئے اسمارٹ اور پانی میں نیچے جا کر پمپنگ کرنے کا نظام وضع کیا جا سکتا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details