بنگلور:کرناٹک کے شہر بنگلور کے نعت خواں کا یہ دیرینہ خواب تھا کہ ریاست کے دارلحکومت بنگلور میں نعت ادکادمی کا قیام عمل میں لایاجائے اور اس کے لئے عرصہ دراز سے جدو جہد بھی جاری تھی، لہذا عید میلاد النبی ﷺ2022 کے موقع پر بنگلور میں سابق مرکزی وزیر کے رحمان خان کے ہاتھوں نعت اکادمی کا افتتاح عمل میں آیا، اس پُر مسرت موقع پر سید اشرف کے ہاتھوں نعت اکادمی کے ویب سائٹ کا بھی افتتاح ہوا۔ Inauguration of Naat Academy in Bangalore
اس موقع پر ڈاکٹر کے رحمان خان نے کہا کہ نعت نبیﷺ کے ذریعہ نئی نسل کو نہ صرف اردو زبان بلکہ دینیات، اخلاقیات سے آراستہ کیا جانا ہے اور حب الوطنی کے جذبہ کو فروغ دینا ہے۔