اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیدر میں مسجد وحیدیہ کا افتتاح

ضلع بیدر کے ہمےلا پور میں واقع نئی بستی میں آج بعد نماز ظہر مسجد وحیدیہ کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر مہمانان خصوصی نے مسلمانوں سے مسجد کو ہمیشہ آباد رکھنے کی اپیل کی ۔Inauguration Of Majid Waheed

بیدر میں مسجد وحیدیہ کا افتتاح
بیدر میں مسجد وحیدیہ کا افتتاح

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 21, 2023, 6:52 PM IST

بیدر میں مسجد وحیدیہ کا افتتاح

بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے ہمیلا پور میں واقع نئی بستی میں آج بعد نماز ظہر مسجد وحیدیہ کا افتتاح عمل میں آیا۔اس موقع پر مہمانان خصوصی نے مسلمانوں سے مسجد کو ہمیشہ آباد رکھنے کی اپیل کی۔

افتتاحی تقریب کے موقع پرحافظ و قاری عبداللہ خان نے قرآت کلام پاک اور محمد عبید اللہ خانہ طاری نے نعت کا نذرانہ پیش کیا۔ مولانا خواجہ معین الدین، فراست علی ایڈوکیٹ اور مقصود انجینیئر نے اپنے خطاب میں مسجد کو آباد رکھنے کے لیے پانچ وقت کی نمازوں کی پابندی پر زور دیا۔

اس موقع پر مقصود علی انجینیئر نے کہا کہ اس مسجد کے لیے جس نے جگہ دی ہے اور اس کی تعمیر میں جن لوگوں نے تعاون کیا ہے اللہ تبارک و تعالی ان کے جذبے کو قبول فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اللہ کا گھر ہے اور یہ کسی ایک مسلک کی عبادت گاہ نہیں ہے اللہ کے گھر میں تمام مسلمانوں کو نماز ادا کرنی چاہیے

فراست علی ایڈوکیٹ نے کہا کہ تاریخ اسلام سے یہ بات سامنے اتی ہے کہ اللہ تبارک و تعالی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے یہ دنیا بنائی ہے اور نماز نبی کا تحفہ ہے نماز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی انکھوں کی ٹھنڈک ہے اس لیے ہر مسلمان کو چاہیے کہ نمازوں کی پابندی کریں انہوں نے کہا کہ مسجد مسلمانوں کی شان امتیاز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آل انڈیا مسلم ڈیولپمنٹ کونسل کی مختلف صنعتکاروں کو جوڑنے کی ایک بڑی کوشش

مولانا خواجہ معین الدین نے کہا کہ اس مسجد کو آباد رکھنے کی فکر کریں کیونکہ مسجد کو بنانے کے ساتھ ساتھ اس کو آباد رکھنا بھی ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔اس موقع پر ہمیلا پور کی نئی بستی کے مصلیان کی کثیر تعداد نے نماز ظہر ادا کی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details