ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے تعلقہ بسوا کلیان میں حضرت شیر سوار بیت المال ٹرسٹ کی جانب سے خواتین کے لیے ٹیلرنگ سینٹر کے دفتر و بلڈنگ کا افتتاح عمل میں آیا۔
خواتین کے لیے مفت ٹیلرنگ سینٹر کا افتتاح اس بلڈنگ کا افتتاح مولانا ضیاء الحسن جاگیردار شاہ منور چشتی نظامی شیر سواری سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت شیر سوار اور صدر حضرت شیر سوار بیت المال ٹرسٹ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
خواتین کے لیے مفت ٹیلرنگ سینٹر کا افتتاح اس موقع پر مساجد، مدارس، خانقاہوں، انجمن و تنظیم تحریکوں اور سماجی و اصلاحی کمیٹیوں کے ذمہ داران کے علاوہ ٹرسٹ کے دیگر عہدیداران و اراکین کے ساتھ ساتھ شہر کی کثیر تعداد موجود تھی۔
خواتین کے لیے مفت ٹیلرنگ سینٹر کا افتتاح اس موقع پر حضرت شیر سوار بیت المال ٹرسٹ کے صدر مولانا خواجہ ضیاء الحسن جاگیردار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے لیے ٹیلرنگ سینٹر کی بلڈنگ کا افتتاح عمل میں آیا اور یہ بہت ہی خوشی کی بات ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں دہشت گردی کا آغاز ناتھور ام گوڈسے سے ہوا: اسدالدین اویسی
خواتین کے لیے مفت ٹیلرنگ سینٹر کا افتتاح اس کے علاوہ ٹرسٹ کی جانب سے ملت اسلامیہ بلاتفریق مسلک و جماعت کے مستحق افراد کی مالی امداد کی فراہمی، یتیم و ضرورت مند، بیواؤں کی مالی امداد، مریضوں و محتاج مسافروں اور غریب طلبا کو حصول تعلیم کے لیے ضروری اسباب کی فراہمی، غریب و مستحق لڑکے لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کا نظم، خواتین میں روزگار کے وسائل کی فراہمی جیسے کام کیے جا رہے ہیں۔
خواجہ معین الدین سہروردی چشتی نظامی شیر سواری ڈائریکٹر حضرت شیر سوار بیت المال ٹرسٹ نے کہا کہ مستحق طالبات میں اعلی تعلیم کے لیے ضروری اسباب کی فراہمی کرنے کے علاوہ لڑکیوں کی اجتماعی شادی کا نظم کرنے کا ٹرسٹ کی جانب سے آئندہ ان کاموں کو کرنے کا منصوبہ ہے۔
انہوں نے حضرت شیر سوار بیت المال ٹرسٹ کے تمام ذمہ داران کے علاوہ شہر بسوا کلیان کے تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے ہر کام میں تعاون کرتے ہوئے اس ٹرسٹ کی مدد کر رہے ہیں۔