ریاست کرناٹک کے وزیر برائے افزائش مویشی اور حلقہ بیدر سے رکن اسمبلی پربھو چوان نے اوراد بی اور کمل نگر تعلقہ کے 11 سے زیادہ گاؤں کا دورہ کیا، اور تقریباً 10 کروڑ کے مختلف ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا۔
کھیڑہ (بی) گاؤں میں کھیڑہ سے گنگن بیڈا تک 4.90 کروڑ کی سڑک کی تعمیراتی کام، 1.31 کروڑ جل جیون مشن کا کام، 3 لاکھ جھیل کے ترقیاتی منصوبے، مٹھاکھیڈ میں 10 لاکھ سی سی سڑک کے علاوہ متعدد ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔
Inauguration of various development projects
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام کام معیاری ہونے چاہئے۔ عہدیداروں کو باقاعدگی سے کام کی جگہ کا دورہ کرنا چاہئے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ کام صحیح طریقے سے ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب کو مناسب پانی فراہم کرنے کے لیے حکومت نے ہر گھر کو پانی کا کنکشن فراہم کرنے کے لیے جل جیون مشن پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ اور مذکورہ اسمبلی حلقہ میں پانی کے مسئلہ کا مستقل حل فراہم کرنے کے مقصد سے حلقہ کے تمام دیہاتوں میں مرحلہ وار اس منصوبہ کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
وزیر موصوف نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ جو کام پہلے ہی شروع ہوچکے ہیں انہیں ضروری سمجھا جائے اور لوگوں کی سہولت کے لئے جلد مکمل کیا جائے۔
وزیر نے گاؤں کے لوگوں سے ملاقات کی اور ان کی شکایات سنیں، انہوں نے پینے کے پانی،بجلی، راشن، پنشن جیسے کئی مسائل کو عہدیداروں کے ذریعے موقع پر ہی حل کیا۔ گاؤں کی سطح پر کام کرنے والے تمام افسران اور عملہ بشمول گرام پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسرز، ولیج اکاؤنٹس آفیسرز، ایگریکلچر آفیسرز اور JESCOM ڈپارٹمنٹ کا عملہ ہمیشہ فعال طور پر کام کریں۔
مزید پڑھیں:Bidar Assembly Constituency حلقہ اسمبلی بیدر کی ترقی کے لیے پچیس کروڑ روپے منظور
اس موقع پر کمل نگر تحصیلدار رمیش،تعلقہ پنچایت کے ایگزیکٹیو آفیسر فضل محمود،محکمہ تعمیرات عامہ کے اے ای ای ویراشٹی راٹھوڈا، دیہی پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کے اے ای ای سبھاس ، جیسکام محکمہ روی کارباری، قائدین رام شیٹی پنالے، وسنت بلے، ویراشیٹی، اور دیگر موجود تھے۔