ہبلی:ہبلی دھارواڑ میونسپل کارپوریشن نے آخر کار عیدگاہ میدان میں گنیش اتسو منانے کی اجازت دے دی ہے۔یہاں ہندو نواز تنظیموں اور بی جے پی کارکنوں نے اجازت میں تاخیر کا الزام لگاتے ہوئے دو دن تک احتجاج کیا۔ آخر کار میونسپل کارپوریشن کمشنر ایشورا اولا گدی نے اس کی مشروط اجازت دے دی۔
شرائط کے ساتھ عیدگاہ میدان میں گنیش اتسو منانے کی اجازت دی گئی ہے،وہ شرائط کچھ اس طرح ہیں،
*پولیس کمشنر سے اجازت لینا ضروری ہوگا
*19 ستمبر کی صبح 6 بجے سے 21 کو دوپہر 12 بجے تک گنیش کی تنصیب کی اجازت ہوگی
*صرف 30x30 سائز کے پنڈال کی اجازت ہوگی
*گنیش اتسو کے علاوہ کوئی جھنڈا، بیلٹ پیپر، متنازعہ تصویر کی نمائش کی اجازت نہیں
*تفریحی پروگراموں پر بھی پابندی رہے گی
*منتظمین غیر ضروری ہنگامہ آرائی کے ذمہ دار ہوں گے
اس طرح سے میونسپل کارپوریشن نے اشتعال انگیز بیان اور تقریر پر پابندی سمیت 18 شرائط عائد کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ہبلی عیدگاہ میں گنیش اتسو منایا گیا
میونسپل کارپوریشن کمشنر ایشورالا گدی نے کہا کہ"ہائی کورٹ کی ہدایت اور ہماری قرارداد کے مطابق عیدگاہ میدان میں تین دن گنیش اتسو منانے کی اجازت دی ہے۔ امن و امان کے لیے 18 شرائط رکھی گئی ہیں۔" ہم نے ایسی شرائط رکھی ہیں کہ دوسرے مذاہب کے لوگوں کو نقصان نہ پہنچے۔انھوں نے مزید کہا کہ" ہم پر اجازت نہ دینے کا کوئی دباؤ نہیں تھا۔"