بنگلور: کرناٹک میں بی جے پی حکومت کی جانب سے اینٹی کیٹل سلاٹر قانون کا نفاذ کیا گیا ہے جس کے تحت بڑے جانور جیسے گائے، بیل کی ذبیحہ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ عید الاضحیٰ کے موقع سے حکومت کی نے ایک سرکولر بھی جاری کیا ہے۔ Avoid cow slaughtering during Eid
وہیں اس حوالے سے امارت شریعت کرناٹک کے رکن مولانا مقصود عمران کی جانب سے مسلمانان ریاست سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس مرتبہ چھوٹے جانوروں کی قربانی کریں، قانون کی خلاف ورزی سے پرہیز کریں۔ واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے اینٹی کیٹل سلاٹر قانون کو اپوزیشن و کسانوں کے سخت مخالفت کے باوجود پاس کر دیا تھا۔