شہر بنگلور کے کئی مساجد میں انتظامیہ کمیٹیوں کی آئمہ کرام و موٴذنین کو برطرف کیے جانے کے شکایات آرہی ہیں اور کہیں پر تنخواہیں نہیں دی جاری ہیں۔
انہیں وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ مساجد میں چندہ نہیں ہوپا رہا ہے اور نہ ہی کوئی ذریعہ آمدنی ہے۔ اس معاملے میں شہر کے معزز علماء کرام و دانشوران نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ، 'بلا شبہ لاک ڈاؤن کے مضر اثرات سے یہ حالات پیدا ہوئے ہیں، لیکن ان پیچیدہ حالات میں آئمہ و موٴذنین کو ان کی ذمہ داریوں سے برطرف کرنا ظلم سے کم نہیں۔'