اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلور: آئی ایم اے متاثرین کو دشواریوں کا سامنا - آئی ایم اے حلال سرمایہ کاری کے دھوکہ دہی معاملے

متاثرین نے حکومت سے گزارش کی ہے کہ اہلکاروں کی تعداد بڑھائی جائے اور 'سرور ڈاؤن' کے مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے۔'

بنگلور: آئی ایم اے متاثرین کو دشواریوں کا سامنا
بنگلور: آئی ایم اے متاثرین کو دشواریوں کا سامنا

By

Published : Nov 29, 2020, 6:55 PM IST

Updated : Nov 29, 2020, 10:14 PM IST

ریاست کرناٹک کے بنگلور میں آئی ایم اے حلال سرمایہ کاری کے دھوکہ دہی معاملے میں متاثرین کو حکومت کی جانب سے ریفنڈ کلیم فارمز دئے جارہے ہیں، جو کہ آن لائن بھر کر کامپیٹینٹ اتھارٹی کو سبمٹ کر سکتے ہیں۔

بنگلور: آئی ایم اے متاثرین کو دشواریوں کا سامنا

اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے ریاست بھر کے 'بنگلور ون سینٹرز' اور دیگر اضلاع میں بھی ریفنڈ کلیم فارمز بھرے جا رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے فارمز کو سبمٹ کرنے کے لئے ایک ماہ کا وقت دیا گیا ہے، 25 نومبر سے 24 دسمبر تک یہ فارمز بھرے جاسکتے ہیں۔

وہیں اس سلسلے میں آج ای ٹی وی بھارت نے شہر کے بینسن ٹاؤن میں واقع 'بنگلورو ون' میں فارم بھرنے پہونچے آی ایم اے کے متاثرین سے بات کی۔ متاثرین کو کلیم فارمز بھرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 'اس ذمہ داری کو نبھانے کے لئے اہلکار کم ہیں، جبکہ متاثرین کی تعداد زیادہ ہے۔ ساتھ ہی 'سرور ڈاؤن' کا مسئلہ بھی پیش آرہا ہے۔ جس کی وجہ سے کئی متاثرین کو ایک سے زیادہ مرتبہ چکر لگانا پڑرہا ہے۔'

اس موقع پر متاثرین نے حکومت کے متعلقہ محکمہ سے گزارش کی ہے کہ اہلکاروں کی تعداد بڑھائی جائے اور 'سرور ڈاؤن' کے مسئلے کو جلد از جلد دور کیا جائے۔'

Last Updated : Nov 29, 2020, 10:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details