بنگلور: آئی ایم اے حلال سرمایہ کاری / حلال انویسٹمینٹ کے نام پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو چونہ لگانے والا سرغنہ منصور خان فی الحال ضمانت پر رہا ہے، لیکن اس کے مجبور متاثرین کورٹس کے چکر لگانے کے لئے مجبور ہیں اور معاملہ ذیر سماعت ہے. اس سلسلے میں کہ آئ ایم اے پونزی اسکام کے متاثرین کو جلد از جلد ان کا انویسٹمینٹ واپس دلایا جاسکے۔ شہر بنگلور میں "سبیل ویلفیئر اسوسی ایشن" نامی سماجی تنظیم کا قیام عمل میں آیا ہے اور اس نئے ادارے کی ذمہدار عائشہ جبین کا دعوہ ہے کہ وہ شفافیت و ایمانداری کے ساتھ تکالیف و درد میں مبتلا پونزی اسکام کے متاثرین کے تئیں خدمات انجام دینگے.
اس موقع پر سبیل ویلفیئر اسوسئیشن کے ذمہ دار قیسر شریف نے کہا کہ آئ. ایم اے پونزی اسکام کے متاثرین کے دردناک حالات نے انہیں مجبور کیا کہ وہ اس ادارے کو قائم کریں اور ان کے سرمایہ کو حاصل کرنے کے لئے قانونی جدوجہد میں تیزی لائیں. قیسر و معین نے بتایا کہ ان کا نیا پیٹیشن تیار ہے اور وہ جلد کرناٹک ہائ کورٹ میں اسے دائر کرنے کی کارروائی میں جٹ جائینگے. اس موقع پر قیسر نے بتایا کہ شہر کے وی کے عبید اللہ اسکول، مفتی شعیب اللہ کا مدرسہ اور اسی طرح مختلف اداروں میں جہاں سے بڑی رقم کو نکالا جانا ہے، اس سلسلے میں بھی کوششیں کی جانی چاہیے، تاکہ ایسی بڑی رقم کے تقسیم کئے جانے سے متاثرین کو فائدہ ممکن ہے.
IMA scam آئی ایم اے پونزی اسکام متاثرین کے سرمایہ کی واپسی کے لئے ایک اور جدوجہد
ایم اے حلال سرمایہ کاری کے نام پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو دھوکہ دینے والا سرغنہ منصور خان فی الحال ضمانت پر رہا ہے وہیں اسکام کے متاثرین عدالت کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ IMA scam Sabeel Welfare Association legal struggle to get back investments of poor
Etv Bharat
Published : Oct 26, 2023, 6:16 PM IST
یہ بھی پڑھیں: Bidar Police seizure of stolen goods بیدر پولیس کا کارنامہ 94 لاکھ کا مسروقہ سامان ضبط
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آئ ایم اے پونزی اسکام کے متاثرین میں 69 کرور روپے تقسیم کئے جانے کی بات ہوئے اور متعلقہ محکمہ کی جانب سے تقسیم کی کارروائی بھی کی جارہی ہے۔