سماجی تنظیم جنہ پرہ ویدیکے نے آئی ایم اے غبن کی تفتیش مرکزی جانچ ایجنسی سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
آئی ایم اے غبن کے خلاف سی بی آئی تفتیش کا مطالبہ کرناٹک حکومت کی جانب سے اس معاملے کی تفتیش کے لیے ایس آئی کی تشکیل دے دی گئی ہے۔ آئی ایم اے کے ایم ڈی محمد منصور خان کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ محمد منصور خان 8 جون سے ملک سے فرار ہیں۔
ایس آئی ٹی نے اس معاملے میں چھاپے مار کر کروڑوں روپے ضبط کیے ہیں۔ آئی ایم اے کے ایم ڈی محمد منصور خان کے کئی ریاستی وزرا اور سینیئر کانگریس لیڈاران اچھے تعلقات رہے ہیں۔ اس لیے کہا جا رہا ہے کہ منصور خان کو اس پونجی اسکیم کو بڑھانے کے لیے حکمراں جماعت کی حمایت حاصل ہے۔
اس سلسلے میں بنگلوروں پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں کئی سماجی کارکنان اور سیاسی لیڈران نے شرکت کی اور متاثرین کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔
سماجی تنظیم جنہ پرہ ویدیکے کے سربراہ نے اس موقعے پر کہا کہ متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے 'دہلی چلو' مہم چلائیں گے ۔ اور وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے اس اس کی تفتیش کسی مرکزی ایجنسی کے حوالے کرنے کا مطالبہ کریں گے۔
سماجی کارکن امجد انجم کا کہنا ہے شہر بنگلور ابھی بھی 3 عدد پونجی اسکیم والی کمپنیاں چل رہی ہیں جن کے متعلق ان کی ٹیم معلومات حاصل کر رہی ہے اور تحقیق کرکے جلد ہی پولیس کمشنر کو اس کی تفصیلات فراہم کریں گے۔