اردو

urdu

ETV Bharat / state

آئی ایم اے دھوکہ دہی معاملہ: جلد ریفنڈ کے لئے اپوزیشن دباؤ بنائے حکومت پر - آئی ایم اے کے سرغنہ منصور خان کی گرفتاری

آئی ایم اے حلال سرمایہ کاری کے نام پر کیا گیا تقریباً 4000 کروڑ روپے کے دھوکہ دہی معاملہ ہے جس کی جانچ سی بی آئی کر رہی ہے۔

آئی ایم اے دھوکہ دہی معاملہ: جلد ریفنڈ کے لئے اپوزیشن دباؤ بنائے حکومت پر
آئی ایم اے دھوکہ دہی معاملہ: جلد ریفنڈ کے لئے اپوزیشن دباؤ بنائے حکومت پر

By

Published : Nov 27, 2020, 2:40 PM IST

آئی ایم اے کے سرغنہ منصور خان کی گرفتاری کے بعد قریب ڈیڑھ سال سے چل رہے اس کیس میں حال ہی میں سابق ایم ایل اے روشن بیگ کو ہراست میں لیا گیا ہے۔

آئی ایم اے دھوکہ دہی معاملہ: جلد ریفنڈ کے لئے اپوزیشن دباؤ بنائے حکومت پر

اس سلسلے میں سماجی کارکن و 'دی ہیلپنگ سٹیزن' کے صدر عالم پاشاہ نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کامپیٹینٹ اتھارٹی سرمایہ کاروں کا روپیے اس کے فائدہ کے ساتھ لوٹانے کا کوئی نظم بنائے۔

آئی ایم اے دھوکہ دہی معاملہ: جلد ریفنڈ کے لئے اپوزیشن دباؤ بنائے حکومت پر

وہیں کرناٹک مسلم متحدہ محاذ کے صدر مسعود عبد القادر نے حزب اختلاف سے اپیل کی کہ وہ حکومت پر دباؤ بنائے کہ جلد سے جلد سرمایہ کاروں کا استثمار ان کو واپس ملے۔

آئی ایم اے دھوکہ دہی معاملہ: جلد ریفنڈ کے لئے اپوزیشن دباؤ بنائے حکومت پر

واضح رہے کہ منصور خان نامی شخص نے اسلامی لبادہ اوڑھ کر آئی ایم اے پونزی کمپنی کے کاروبار کو حلال سرمایہ کاری و اسلامک بینکنگ کا نام دیا اور عوام الناس کو یہ کہہ کر بھی دھوکہ دیا تھا کہ یہ کاروبار سود کو ختم کرنے کی پہل ہے۔

آئی ایم اے دھوکہ دہی معاملہ: جلد ریفنڈ کے لئے اپوزیشن دباؤ بنائے حکومت پر

بالآخر تقریباً 4000 کروڑ روپے اس نے عوام سے لوٹے اور دبئی فرار ہوگیا تھا اور پچھلے سال جون میں اسے گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم اے میں ملوث افراد کی گرفتاری سے متاثرین کو کیا فائدہ؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details