ان حالات میں بدحال کاروباروں کو پھر سے بحال کرنے کی نیت سے کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں متعدد دانشوران و پروفیشنلز کے ایک گروہ نے "انڈیا اسلامک چیمبر آف کامرس اینڈ بیورو" نامی ایک پلیٹ فارم کا قیام کیا۔
اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے تنظیم کی مینیجنگ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر رفیع اللہ بیگ نے بتایا کہ آئی آئی سی سی بی موجودہ حالات میں نہ صرف بدحال کاروباریوں کی رہنمائی کر کے انہیں زندہ کرے گا بلکہ نئے کاروباروں کو فروغ دینے کا عمل بھی جارے کرے گا۔