بنگلور:ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں ماہ صیام کی مناسبت سے شہر کے ’فیلکن انسٹی ٹیوشنز’ کی جانب سے افطار پارٹی بعنوان ’افطار گیٹ ٹوگیدر ود نیشن بلڈرز اور ٹیچرز’ کا انعقاد کیا گیا ،اس افطار پارٹی میں شہر کے سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور ادارہ کے اساتذہ کے افطار کیا۔ اس افطار پارٹی میں مہمان خصوصی کے طورپر سابق راجیہ سبھا رکن پروفیسر راجیو گوڑا نے شرکت کی،انہوں نے کہا کہ ریاست میں فرقہ پرستوں کی جانب سے شہر کے پُر امن فضا کو مکدر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے تعلیم یافتہ اور اہل داشن و بینش ان نفرت کے حامیوں کے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
پروفیسر راجیو گوڑا نے کہا کہ مسلمانوں کی جانب سے دیگر مذاہب کے لوگوں کو افطار میں دعوت دینا، اسی طرح مسیحی برادران کی جانب سے کرسمس کے موقع پر دیگر مذاہب کے لوگوں بلانا ان تمام تر امور سے لوگوں کے درمیان بھائی چارگی کی فضا قائم ہوتی ہے،آپس میں بیٹھ کر تبادلہ خیال کرنے سے باہمی احترام میں اضافہ ہوتا ہے، یہی اس ملک کی گنگا جمنی تہذیب کی نشانی ہے۔