بنگلور: کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس اپنے سیاسی جھگڑوں میں مسلمانوں کے نام و پہچان کو گھسیٹتے نظر آرہے ہیں. سوشیل میڈیا پر بی جے پی جانب کی سے کانگریس کے اپوزیشن رہنما سدرامیہ کو سدرام اللہ خان کہہ کر پکارا جارہا ہے تو کانگریس کی جانب سے بی جے پی کے لیڑران کو اشفاق خان یا محمد گڈکری شیخ بلایا جارہا ہے. Identity Of Muslims Is Being Ridiculed & Maligned By Political Parties In Their Fights For Their Political Gains Says CM Ibrahim
کانگریس اور بی جے پی کے مسلمانوں کےلئے پہچان و ان کے نام کے استعمال کو لیکر جے ڈی ایس نے سخت موقف اختیار کیا ہے۔ جے ڈی ایس نے کہا یے کہ دونوں قومی پارٹیاں مسلمانوں کے نام کو نہ صرف بدنام کر رہیں ہیں بلکہ اپنے سیاسی فوائد کے لئے مسلمانوں کی شناخت کا استحصال کر رہیں ہیں.
مسلمانوں کی شناخت پر حملہ ناقابل برداشت:سی. ایم ابراہیم اس سلسلے میں سابق مرکزی وزیر و جے ڈی ایس کے رہنما سی ایم ابراہیم نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو مسلمانوں کو لے کر سیاست کرنے سے گریز کرنی چاہئے ۔آپ سیاسی فائدے کے لئے مسلمانوں کو استعمال نہیں کرسکتے ہیں۔
مسلمانوں کی پہچان پر حملہ ناقابل برداشت:سی. ایم ابراہیم یہ بھی پڑھیں:Dalit Sena Meeting in Bidar بیدر میں دلت سینا کا اجلاس، دلت اور مسلم اتحاد پر زور
سی ایم ابراکیم نے کہا کہ کانگریس و بی جے پی کی جانب سے مسلمانوں کے نام ہی کو نہیں بلکہ پیغمبر اسلام کے نام کا مذاق اڑایا جارہا ہے جو کہ ہرگز قابل قول نہیں۔انہوں نے دونوں پارٹیوں سے معافی کی مانگ کا مطالبہ کیا ہے Identity Of Muslims Is Being Ridiculed & Maligned By Political Parties In Their Fights For Their Political Gains Says CM Ibrahim