اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کرناٹک میں انتخابات کا صحیح وقت نہیں'

کرناٹک کے سابق وزیراعلی اور جنتا دل (سیکولر) کے رہنما ایچ ڈی کمارا سوامی نے کہا کہ وہ ریاست کی بھارتیہ جنتاپارٹی کی قیادت والی حکومت کو گرنے نہیں دیں گے۔

By

Published : Oct 27, 2019, 5:37 PM IST

فائل فوٹو

کمارا سوامی نے کہا کہ ’’میں وزیراعلی بی ایس یدو یورپا کی قیادت والی حکومت گرنے نہیں دوں گا، اور کانگریس یہی چاہتی ہے کہ ایسا ہونے کے بعد ریاست میں وسط مدتی انتخابات ہوجائیں گے”۔
کمار سوامی نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ ’’ بی جے پی کی مدت کار میرے ہاتھوں میں ہے، اور میں بی جے پی حکومت کو گرنے نہیں دوں گا نیز ریاست میں وسط مدتی انتخاب کے اپوزیشن کے خواب کو شرمندہ تعبیر بھی نہیں ہونے دوں گا”۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ریاست میں سیلاب کے سبب حالات خراب ہیں اور ریاستی حکومت جو امدادی رقم دے رہی ہے اس کا استعمال متاثر ین کی باز آبادکاری کے لئے کیا جانا چاہیے، جن کسانوں کی فصل پانی سے تباہ ہوگئی ہے انہیں معاوضہ دیا جائے اور بے گھروں کو رہائش مہیا کرائی جائے۔

کمارا سوامی نے کہا کہ اس وقت ریاست میں وسط مدتی انتخابات کے لئے 250 کروڑ روپے سے زائد کی رقم کی ضرورت ہے، اور یہی رقم متاثرہ افراد کی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کی جاسکتی ہے۔ ریاست میں دوبارہ سے انتخابات کرائے جانے کا یہ صحیح وقت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چند ماہ قبل اقتدار میں آئی بی جے پی حکومت کو کام کرنے کے لیے کچھ وقت دیا جانا چاہیے کیونکہ سیلاب کے سبب ریاست کا کافی نقصان ہوا ہے۔ ریاستی حکومت نے اگست میں سیلاب سے ہوئے نقصان کا اندازہ 35 ہزار کروڑ روپے لگایا تھا لیکن تازہ نقصان کا اندازہ ابھی تک نہیں لگایا جاسکا ہے۔

سابق وزیراعلی نے کہا کہ وزیر اعلی یدو یورپا کو کام کرنے دیجئے اور ریاست کو وسط مدتی انتخاب میں جھونکنے اور اس پر بے پناہ رقم خرچ کرنے کے بجائے متاثرہ لوگوں کو باز آبادکاری پر توجہ دیا جانا ضروری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details