اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سرفراز خان نے افسوس کا اظہار کیا اور بتایا کہ ان کا اس بدعنوانی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور انہیں کمیونل اینگل کے تحت نشانہ بنایا گیا ہے۔
بیڈ بلاکنگ بد عنوانی سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے: سرفراز خان - اردو نیوز بنگلور
حال ہی میں بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی کے ایم پی تیجسوی سوریہ نے اپنے حلقہ میں واقع کووڈ وار روم دورہ کر ریاستی بی جے پی حکومت کے زیر نگرانی بنگلورو کارپوریشن میں مبینہ طور پر چل رہے بیڈ بلاکنگ بد عنوانی کا فردہ فاش کیا اور اس کے ساتھ ہی بی بی ایم پی کارپوریشن کے جوائنٹ کمشنر سرفراز خان کے نام کو بھی اس بدعنوانی میں گھسیٹا گیا۔
![بیڈ بلاکنگ بد عنوانی سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے: سرفراز خان sarfaraz khan](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-11693087-1025-11693087-1620531517162.jpg)
سرفراز خان
دیکھیں ویڈیو
مزید پڑھیں:
ہسپتالوں میں بیڈز کی بدعنوانی کا انکشاف، تیجسوی سوریہ کی معاملے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش
سرفراز خان نے بتایا کہ انہیں کرپشن کے اس معاملے میں بے بنیاد الزامات لگاکر نشانہ بنائے جانے کے ضمن میں انہوں نے پولیس کمشنر و چیف سیکرٹری سے شکایت درج کی ہے تاکہ انہیں بدنام کر رہے، سماج مخالف عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔