بنگلور: ہیومن ٹچ این جی او بنگلور کی معروف سماجی تنظیم ہے جو کہ گزشتہ کئی سالوں سے سماجی و تعلیمی میدان میں اپنی خدمات انجام دیتی آرہی ہے۔ خدمات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ہیومن ٹچ کی جانب سے گزشتہ روز شہر بنگلور کے مسجد نور کے احاطے میں غریب و مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے ہیومن ٹچ کی صدر تزین عمر نے بتایا کہ جہیز جیسی لعنت کی وجہ سے کئی غریب لڑکیوں کی شادیاں نہیں ہوپاتی جس کی وجہ سے لڑکیوں کی عمر ڈھلتی جاتی ہے۔ جہیز جیسی لعنت کی وجہ سے لڑکیوں کی عمر 30 سال سے زائد تک ہوجاتی ہے اور ان کا نکاح نہیں ہوپاتا۔ Humane Touch NGO
تزین نے کہا کہ ان حالات میں ان کے این جی او ہیومن ٹچ کی جانب سے مستحق لڑکیوں کی شادیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان اجتماعی شادیوں میں سبھی جوڑوں کو ان کی ازدواجی زندگی کو شروع کرنے کے لیے درکار اشیاء مہیا کی گئی۔ تزین عمر نے بتایا کہ ہیومن ٹچ مساجد کی انتظامیہ کمیٹیوں کے ذریعے ملت کے لوگوں کو مذکورہ اجتماعی شادیوں کے متعلق بتایا جاتا ہے اور ایک فارم کے ذریعے ان کی معلومات حاصل کی جاتی ہے۔ جس کے بعد ان جوڑوں کو بنگلور بلا کر ان کے نکاح اجتماعی طور پر کروائیے جاتے ہیں۔ Humane Touch NGO