اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest against Anti Conversion Bill: اینٹی کنورشن بل کی مخالفت میں ہیومن چین کا اہتمام - بنگلور میں ہیومن چین کے ذریعہ اینٹی کنورشن لا کی مخالفت

بنگلور میں ہیومن چین کے ذریعہ بی جے پی حکومت کی جانب سے بنائے جانے والے اینٹی کنورشن لا کے خلاف Human chain opposes anti-conversion bill احتجاج کیا گیا۔

اینٹی کنورشن بل کی مخالفت میں ہیومن چین کا اہتمام
اینٹی کنورشن بل کی مخالفت میں ہیومن چین کا اہتمام

By

Published : Dec 14, 2021, 9:31 PM IST

کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی جانب سے پرزور کوشش کی جارہی ہے کہ ’فوری طور پر تبدیلی مذہب کے خلاف قانون anti-conversion law بنایا جائے جبکہ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ بسوراج بومائی نے کہاکہ عنقریب ڈرافٹ بل کو کابینہ میں منظوری دی جائے گی اور اس کے بعد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

اینٹی کنورشن بل کی مخالفت میں ہیومن چین کا اہتمام

بسوراج بومائی نے وزیراعلیٰ کے عہدہ پر فائز ہونے کے بعد سے ہی اس سلسلہ میں قانون بنانے کی کوشش کررہے ہیں، جس کے خلاف ریاست بھر میں احتجاج کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Politics of Polarization: 'ملک کے انصاف پسند لوگ اٹھ کھڑے ہوں'

شہر بنگلور کے ہڈسن سرکل پر مسیحی برادری کی جانب سے بڑے پیمانے پر ہیومن چین Human chain بناکر احتجاج کیا گیا جس میں مختلف مذاہب کے پیروکاروں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر احتجاجیوں نے بتایا کہ ابھی اینٹی کنورشن بل پیش بھی نہیں کیا گیا لیکن ریاست کے مختلف اضلاع میں سنگھ پریوار کے کارکنوں کی جانب سے چرچوں پر حملے کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے مسیحی برادری میں خوف و حراست کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details