اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک: بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج - huge protest against bjp

کانگریس پارٹی کے سابق وزیراعلیٰ سدارمیا اور ریاستی صدر دنیش گونڈورو کی صدرات میں ریاست مرکزکی بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکال کر شدید نکتہ چینی کی۔

بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج

By

Published : Sep 25, 2019, 1:16 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 11:19 PM IST

ریاست کرناٹک کے بیلگام شہر میں کانگریس پارٹی کی جانب سےحکومت کی پالیسیوں کے خلاف ریلی نکالی گئی۔

بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج

اس موقع پر کانگریس کے سابق وزیر اعلیٰ سدا رمیا نے مرکزی و ریاستی حکومت پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ پچاس دنوں پہلے کرناٹک کے کئی علاقوں میں سیلاب آنے کے سبب سینکڑوں لوگوں کے مکانات اور کسانوں کی فصلیں تباہ و برباد ہو چکی ہیں، لیکن حکومت اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے جسے کانگریس پارٹی کبھی برداشت نہیں کرے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس سیلاب کا سب سے زیادہ اثر بیلگام، باگلکوٹ میں ہوا تھا جس میں کئی افراد ہلاک ہوئے تھے۔ مگر ابھی تک مرکزی و ریاستی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی کوئی مالی امداد نہیں کی ہے۔

ریلی میں احتجاجیوں نے بی جے پی حکومت کے خلاف نعر ے بازی کی۔

انھوں نے مرکزی حکومت کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آنے والے دنوں میں سیلاب متاثرین کی مالی امداد نہیں کی گئی تو اس کے بعد بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 11:19 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details