اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہبلی: دشہرے کے موقع پر مچھلیوں کی بہتات - 700 روپے کلو سورمی مچھلی کو 400 روپے میں فروخت

ریاست کرناٹک کے شہر ہبلی کے بی ایچ فِش مال میں ہر قسم کی اور ہر قیمت کی مچھلیاں رعایتی قیمتوں پر فروخت کی جا رہی ہیں، جسے لیکر خریدار کافی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔

ہبلی: دشہرے کے موقع پر مچھلیوں کی بہتات

By

Published : Sep 25, 2019, 9:44 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 12:41 AM IST

ریاست کرناٹک کے ہبلی شہر کے بی ایچ فِش مال میں دشہرے کے موقع پر سرمی مچھلی کا تین دن کا آفر چل رہا ہے۔

اس موقع پر مچھلی دکاندار ارشاد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا ہے کہ یہاں پر ہر قسم کی اور ہر قیمت کی سمندری مچھلیاں سرمی، بانگڑا، تارلی، کاکڑا، اور دیگر مچھلیاں فروخت کی جارہی ہیں۔

ہبلی: دشہرے کے موقع پر مچھلیوں کی بہتات

دشہرے کے خاص موقع پر 700 روپے کلو سورمی مچھلی کو 400 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

جس کے لئے یہاں پر مچھلی خریدنے کے لئے بڑی تعداد میں خریدار دور دراز سے آر ہے ہیں، جس سے روزانہ تین سو کلو سے چار سو کل تک مچھلی فروخت ہورہی ہے۔

یہاں پر ہر شہر کی مچھلیاں فروخت کی جاتی ہیں جیسے کاروار ،ہوناوار، بھٹکل، گووا سمیت دیگر۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 12:41 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details