کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ یدی یورپا کے اقتدار کے دو سال کے متعلق ویلفیئر پارٹی کرناٹک کے صدر ایڈووکیٹ طاہر حسین نے کہا کہ 'ریاست میں یدی یورپا کے حکومت کی ابتدا ہی کرپشن سے رہی۔'
طاہر حسین نے کہا کہ 'انہوں نے دیگر پارٹیوں کے اراکین اسمبلی کو خرید کر اپنی حکومت بنائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی ہی کے لیڑران یدی یورپا اور ان کے بیٹے پر کرپشن کے الزامات لگاتے رہے ہیں۔'
اس سلسلے میں ایس ڈی پی آئی کرناٹک کے نائب صدر ایڈووکیٹ مجید خان نے کہا کہ 'ریاست میں بی جے پی قائم شدہ حکومت عوام کا مینڈیٹ نہیں ہے بلکہ یہ غیر جمہوری طریقے سے بنائی گئی ہے۔ مجید خان نے کہا کہ 'یدی یورپا کے دو سال کے اقتدار میں نہ صرف کووڈ کو سمبھالنے بلکہ ہر محاذ پر ناکام رہی۔'