اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیکولر رہنماؤ کی موجودگی میں گوکشی قانون کیسے پاس کیا گیا: پاپیولر فرنٹ - urdu news

پاپیولر فرنٹ کرناٹک کے صدر یاسر حسن نے سیکولر رہنماؤں سے سوال کیا ہے کہ 'ان کی موجودگی میں انسداد گو کشی قانون کیسے پاس کیا گیا؟

سیکولر رہنماؤ کی موجودگی میں گوکشی قانون کیسے پاس کیا گیا: پاپیولر فرنٹ
سیکولر رہنماؤ کی موجودگی میں گوکشی قانون کیسے پاس کیا گیا: پاپیولر فرنٹ

By

Published : Feb 23, 2021, 6:10 PM IST

Updated : Feb 23, 2021, 11:10 PM IST

بنگلور: کرناٹک قانون ساز کونسل میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے گزشتہ دنوں انسداد گوکشی قانون کو پاس کردیا گیا جو اب ریاست بھر میں نافذ بھی ہوچکا ہے۔

اس ضمن میں پاپیولر فرنٹ کرناٹک کے صدر یاسر حسن نے کہا کہ 'قانون ساز کونسل میں بی جے پی نے انسداد گوکشی بل پر بحث کرنے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا جو جمہوریت کے خلاف پے۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں سیکولر رہنماؤں کی بڑی ذمہ داری ہوتی ہے کہ عوام مخالف قوانین کی سخت مخالفت کریں۔

یاسر حسن نے ریاست کی سیکولر پارٹیوں اور سیکولر رہنماؤں سے سوال بھی کیا کہ ان کے موجودگی میں یہ کیسے ممکن ہوا کہ عوام اور کسان مخالف انسداد گوکشی قانون کو پاس کردیا گیا؟
مزید پڑھیں:

کرناٹک نے کیرالہ سے متصل 13 داخلی پوائنٹس بند کر دیے

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی انسداد گوکشی قانون کو بنانے کا مقصد مسلم مخالف ہوسکتا ہے لیکن حقیقت میں یہ کسان مخالف ہے اس قانون سے سب سے زیادہ نقصان کسانوں کو ہوگا۔

Last Updated : Feb 23, 2021, 11:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details