اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈینگو، ملیریا سے حفاظت کے لیے صفائی ضروری - سڑکوں

'اگر آپ کو بخار ہے اور دو روز سے زیادہ ہو گئے ہیں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں اور خون کی جانچ کروائیں تاکہ بیماری کا آسانی سے پتہ چل سکے اور بروقت علاج ہو سکے۔'

فائل فوٹو

By

Published : Jul 5, 2019, 5:06 PM IST


ڈاکٹر سید مسیح الدین نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران عوام سے یہ اپیل کی۔

ڈینگو، ملیریا سے حفاظت کے لیے صفائی ضروری

انہوں نے بتایا کہ 'شہر میں ڈینگو اور ملیریا جیسی مہلک بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ سڑکوں، گلیوں اور گھر کے اطراف میں جمع ہونے والی گندگیوں کے سبب یہ بیماریاں لاحق ہوتی ہیں۔'

انہوں نے بتایا کہ 'ڈینگو اور ملیریا جیسی مہلک بیماری سے بچنے کے لیے صفائی کا خاص خیال رکھیں۔'

انہوں نے بتایا کہ 'اپنے گھروں کے اطراف بارش کا پانی جمع نہ ہونے دیں۔ بارش کا پانی جمع ہونے سے مچھروں کی افزائش ہوتی ہے جس سے ملیریا اور ڈینگو جیسے مہلک امراض کے لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔'

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details