لاک ڈاؤن سے پہلے عام دنوں میں جہاں ہر روز پندرہ سے بیس ہزار روپے کا ہوٹل کاروبار ہوا کرتا تھا وہیں اب صبح سے شام تک ایک ہزار دو ہزار روپے روزانہ کا کاروبار ہو رہا ہے۔
ان لاک ون میں بھی ہوٹل کاروباری مایوس ہوٹل کے مالک شیٹی نے بتایا کہ اس ہوٹل کا کرایہ ماہانہ 80 ہزار روپے ہے آر ٹی سی روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن یادگیر کی جانب سے گزشتہ ماہ کے کرایہ کے لئے نوٹس دی گئی ہے کرائے کو 20 فیصد کم کرتے ہوئے ادا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ بس اسٹینڈ یادگیر میں محدود بسیں چلائی جا رہی ہیں، ضلع کے چار تعلقہ جات کے لیے مخصوص بسیں چلائی جا رہی ہیں جس کے چلتے مسافروں کی تعداد بھی کم ہے۔
کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات کے طور پر عوام بہت کم سفر کر رہی ہے۔ جس کی وجہ سے بس اسٹینڈ میں موجود ہوٹل اور دیگر دکانوں کے کاروبار نہ کے برابر ہیں۔
ہوٹل کے مالک شہٹی نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمارے بارے میں غور کرے اور تین مہینے تک کا کرایہ اور بجلی بل معاف کرے۔