سرکاری ہاسٹلز میں آوٹ سورس کے حیثت سے خدمات انجام دینے والے ملازمین کو تنخواہ جاری کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔
ریاست کرناٹک گلبرگہ ضلع سرکاری ہاسٹلز میں آوٹ سروس کی حثیت سے خدمت انجام دینے والے ملازمین کو تنخواہ جاری کرنے اور بی سی یم آفیسر رمیش سنگا کو واپس لانے کا مطالبہ کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ رمیش سنگا ایک اچھے افسرہیں۔ انھوں نے اچھا کام کیا ہے ان کا تبادلہ غیر مناسب اقدام ہے۔
گلبرگہ: ہاسٹل آوٹ سورس ملازمین کا احتجاج تنظیم کے صدر نے کہا کہ سرکاری ہاسٹلز کے آوٹ سورس کی حثیت سے خدمت انجام دینے والے ملازمین کو بقایہ جات اور کووڈ19 تعطیلات کی تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں۔ ضلع بھر کے غریب ملازمین ہاسٹلز میں کام کر رہے ہیں۔ لیکن انھیں پانچ مہینوں سے تنخواہ ادا نہیں کی گئی۔ جس کی وجہ ان ملازمین کی زندگی مصائب اور پریشانی سے گزررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یاد گیر میں کورونا ٹیسٹنگ وین