اس موقع پر مظاہرین نے کہا، 'اس اسپتال میں کئی سالوں سے صفائی ملازمین اپنی خدمات انجام دیتے آرہے ہیں، مگر ان کے کام مطابق ان کو تنخواہ نہیں دی جارہی ہے۔ جس سے انہیں دی جانے والی کم تنخواہ میں زندگی گزارنا مشکل ہورہا ہے۔
کورونا وائرس کے موجودہ حالات میں بھی اپنی جان کو خطرہ لیکر یہاں کورونا وارڈ میں بھی اپنی خدمات کو انجام دے رہے ہیں، لیکن ان کے مطالبات کو حل نہیں کیاجارہا ہے۔