بنگلور:گزشتہ کل بنگلور کے ایک اسٹیڈیم میں سدارامیا نے دورسری بار ریاست کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ اس حلف برداری کی تقریب کے دوران کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ سدارامیا کے علاوہ ڈی کے شیو کمار نے نائب وزیر اعلی جبکہ دیگر آٹھ اراکین اسمبلی وزراء کے طور پر حلف لیا۔ سدارامیا کے پرجوش حامی بھی کثیر تعداد میں اس تقریب میں شامل تھے تاکہ وہ اپنے رہنما کو دوسری دفعہ ریاست کے وزیر اعلی کے طورپر حلف لیتے دیکھ سکیں۔
ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کئی شرکاء نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ کانگریس کی حکومت نے جو وعدے کئے ہیں انہیں ہر حال میں پورا کرے گی۔ لوگوں نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ہندو مسلم تقسیم اور نفرت کی سیاست میں ملوث ہے جو کرناٹک کی ترقی پسند فطرت کے خلاف ہے، اس لیے ہم کرناٹک کے لوگوں نے ان کا تختہ الٹ دیا اور نفرت پر محبت کا انتخاب کیا۔