اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک انتخابات : امیدواروں سے اپنے مسائل کے حل کی توقع - انتخابی مہم زور و شور پر

ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور کے شیوا جی نگر اسمبلی حلقہ میں اسمبلی انتخابات کے لیے کئیں پارٹیوں نے اپنے امیدوار اتارے ہیں، اور حلقہ میں انتخابی مہم زور و شور سے چل رہی ہے۔

Karnataka elections

By

Published : Nov 22, 2019, 1:06 PM IST

شیواجی حلقہ کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہاں پچھلے 40 سالوں میں کوئی معقول ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں. اس اسمبلی حلقہ میں کل سات وارڈز ہیں جن میں کثیر آبادی مسلمان، دلت و پچھڑے طبقات کی ہے

ہم امیدواروں سے اپنے مسائل کے حل کی توقع رکھتے ہیں

اس علاقہ میں آٹو ڈرائیورز ایک عرصے سے پریشانی کا شکار ہیں کہ ان کے لئے یہاں کوئی آٹو اسٹینڈ نہیں ہے جس کی وجہ سے انہیں ٹریفک پولیس کی زیادتی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ان ضمنی انتخابات کے پیش نظر ای. ٹی. وی بھارت نے شیواجی نگر کے مرکزی علاقہ چاندنی چوک کے آٹو ڈرائیورز کے مسائل جاننے کی کوشش کی۔.

. آٹو ڈرائیورز نے بتایا 'ہم نے ان مسائل کے ہل کے تئیں کئی بار حلقہ کے سابق رکن اسمبلی کا دروازہ کھٹکھٹایا اور نتیجہ میں ہم سے وعدے کئے گئے لیکن عملی طور پر کوئی اقدامات کبھی نہیں کئے گئے'۔.

آٹو ڈرائیورز نے اپنی شکایات سنائیں اور آنے والے انتخابات میں حصہ لے رہے امیدواروں سے یہ توقع ظاہر کی کہ ان کے مسائل کو ہل کیا جائے۔.

ABOUT THE AUTHOR

...view details