اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر میں رمضان کا چاند نظر آنے کی تصدیق - بھارت میں رمضان المبارک کا چاند نظرآگیا

بھارت میں رمضان المبارک کا چاند نظرآگیا جس کے بعد پہلا روزہ ہفتہ کے روز یعنی 25 اپریل کو ہوگا۔

یادگیر میں رمضان کا چاند نظر آنے کی تصدیق
یادگیر میں رمضان کا چاند نظر آنے کی تصدیق

By

Published : Apr 24, 2020, 8:20 PM IST



ریاست کرناٹک میں لائق حسن بادل صدر 'تنظیم المسلمین بیت المال، یادگیر' اور دیگر علمائے کرام کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ہے رمضان کا چاند نظر آگیا ہے۔

تمام علماء کرام اور دانشوروں نے رمضان کا چاند دکھائی دینے کی شہادت موصول ہونےکے بعد اعلان کیا۔

یادگیر میں رمضان کا چاند نظر آنے کی تصدیق


وہیں کوروناوائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر آج بعد نماز عشاء سے ہی نماز تراویح کا اہتمام اپنے اپنے گھروں میں کیا جائے گا۔

اس موقع پر صدر تنظیم المسلمین بیت المال یادگیر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے تمام عالم اسلام کو ماہ رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔

اس موقع پر شہر کے تمام مساجد میں چاند دیکھنے کا اعلان بھی کیا گیا اور ساتھ ہی لوگوں سے افطار، سحری اور تمام نمازوں کے علاوہ تراویح کا اہتمام بھی اپنے اپنے گھروں میں ہی ادا کرنے کی اپیل کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details