اردو

urdu

ETV Bharat / state

حلال سرمایہ کاری کے نام پر کروڑوں کی دھوکہ دہی - victims

شہر بنگلورو میں تقریبا گزشتہ دو برسوں میں کئی کمپنیوں نے لوگوں سے خاص کر مسلم طبقہ کے لوگوں سے حلال سرمایہ کاری کے نام پر کروڑوں روپے اینٹھے اور فرار ہوگئے۔

حلال سرمایہ کاری کے نام پر کروڑوں کی دھوکہ دہی

By

Published : Apr 21, 2019, 12:15 AM IST

اس سلسلے میں متاثرین نے بے شمار احتجاج کیے اور ریاستی حکومت سے خاطیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا لیکن متاثرین کا الزام ہے کہ اس معاملے میں حکومت کی جانب سے کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

حلال سرمایہ کاری کے نام پر کروڑوں کی دھوکہ دہی

متاثرین کا یہ بھی الزام ہے کہ کہ ان پونزی اسکیموں میں کئی برسر اقتدار سیاست داں اور سی بی آئی پولیس اہلکاروں کے بھی ہاتھ ہے۔

اس ضمن میں شہر بنگلور کے گاندھی جی کے مجسمہ کے پاس متاثرین کی ایک بڑی تعداد نے "لنچہ مکتہ کرناٹکا" نامی تنظیم کے ذمہ داران کی رہنمائی میں ایک زبردست احتجاج کیا اور حکومت سے معاملے میں کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس احتجاج میں متاثرہ خواتین نے بھی شرکت کی اور اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔

لنچہ مکتہ کرناٹکا تنظیم کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ حکومت کی ان پونزی اسکوموں کے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا تھا کہ یہ لوگوں کو حلال سرمایہ کاری کے نام پر ان کی کمائی پر ہاتھ صاف کردیتے ہیں۔

لیکن ریاستی حکومت نے کبھی کوئی کارروائی نہیں کی اور ہزاروں کروڑوں کا غبن کرنے کے بعد بھی لٹیرے ضمانت حاصل کر آزاد گھوم رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details