اردو

urdu

By

Published : Feb 7, 2023, 7:25 AM IST

ETV Bharat / state

Fazil Murder Case ہندوتوا لیڈر شرن پمپویل کی گرفتاری کا مطالبہ

کرناٹک کے ہندو رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ فاضل کے قتل کا اعتراف کرنے والے ہندوتوا لیڈر شرن پمپویل کو گرفتار کیا جائے۔ VHP Leader Sharan Pumpwell

ہندوتوا لیڈر شرن پمپویل کی گرفتاری کا مطالبہ
ہندوتوا لیڈر شرن پمپویل کی گرفتاری کا مطالبہ

ہندوتوا لیڈر شرن پمپویل کی گرفتاری کا مطالبہ

بنگلور: ویشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے لیڈر شرن پمپویل نے ریاست کرناٹک کے تمکور میں بجرنگ دل کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لیڈر پروین نیتارو کے قتل کے بدلے کے طور پر ہندو نوجوانوں نے دن دہاڑے فاضل کا قتل کیا ہے۔ اس سلسلے میں مرحوم فاضل کے والد فاروق نے منگلور پولیس میں شکایت درج کروائی ہے کہ اس قتل کے میں شرن پمپویل کے رول کی جانچ کی جائے۔ حالانکہ پولیس کمشنر کی جانب سے ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے، لیکن اب تک شرن پمپویل کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ اس معاملے سے متعلق ریپبلکن پارٹی آف کرناٹک کے صدر ڈاکٹر آر موہن راج نے سوال اٹھایا کہ محض رپورٹنگ کرنے جارہے صحافی صدیق کپن کو یو اے پی اے کے تحت گرفتار کر کے سالوں تک جیل میں قید کیا گیا جب کہ کھلے عام قتل کو قبول کرنے والے شرن پمپویل کو کیوں گرفتار نہیں کیا گیا۔۔؟

سابق مرکزی وزیر سی ایم ابراہیم و ریپبلیکن پارٹی آف انڈیا کے لیڈران نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ شرن پمپویل اور نفرت کا زہر پھیلانے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ تمکورو میں پمپ ویل کی تقریر کا ایک ویڈیو جس میں ویشو ہندو پریشد کے لیڈر شرن پمپویل نے دعویٰ کیا تھا کہ 'ہندو نوجوانوں' نے پروین نیتارو کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے فاضل کو قتل کیا ہے۔ کانگریس، جے ڈی (ایس) اور ایس ڈی پی آئی نے بھی وی ایچ پی لیڈر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ مرحوم فاضل کے والد عمر فاروق نے منگلورو پولیس پر زور دیا کہ وہ ویشو ہندو پریشد کے رہنما شرن پمپویل کے خلاف جرم کے منصوبہ کے سازش کے طور پر مقدمہ درج کرے، پمپویل کی تمکور میں تقریر کا ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عمر فاروق نے پولیس میں کیس درج کروایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :Another Murder in Mangaluru: منگلورو میں ایک اور قتل، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر

ABOUT THE AUTHOR

...view details