اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلور: غریبوں میں ماسک و کھانا تقسیم - لاک ڈاؤن کے دوران غریب و مجبور افراد کو کھانے کے پیکٹز تقسیم کیے

کرناٹک کے شہر بنگلور میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے جاری لاک ڈاؤن کے دوران سماجی کارکنان کی جانب سے غریب اور بے سہارا لوگوں میں ماسک و کھانا تقسیم کیا گیا۔

hindu and muslims together served food to poor and needy people during lockdown in bangalore karnataka
لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں میں ماسک و کھانا تقسیم

By

Published : Mar 31, 2020, 11:46 PM IST

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں مسلم اکثریتی علاقہ شیواجی نگر میں ہندو و مسلم سماج سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکنان نے مل کر لاک ڈاؤن کے دوران غریب و مجبور افراد کو کھانے کے پیکٹز تقسیم کیے۔

سماجی کارکنان کی جانب سے غریب اور بے سہارا لوگوں میں ماسک و کھانا تقسیم کیا گیا

اس موقع پر سنتوش کار، موہن، تنویر اور ایوب سماجی کارکنان پر مشتمل اس ٹیم نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء سے ہم سبھی بھارتیوں کو متحد ہو کر لڑنا ہے اور اس لاک ڈاؤن سے متاثر سبھی مجبوروں کی بھوک کو مٹانا ہے۔

سماجی کارکنان کی جانب سے غریب اور بے سہارا لوگوں میں ماسک و کھانا تقسیم کیا گیا

اس موقع پر مقامی اے سی پی رمیش و دیگر پولیس اہلکاروں نے بھی سماجی کارکنوں کے ساتھ ضرورتمند افراد میں کھانے کے علاوہ ماسک بھی تقسیم کیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details