اردو

urdu

ETV Bharat / state

حجامہ کمیپ کے ذریعے عوام سے زیادہ رقم لینے کا الزام - ریاست کرناٹک کے ہاویری ضلع ہرے کیرور

ریاست کرناٹک کے ہاویری ضلع ہرے کیرور شہر میں الطیبہ ہلیتھ اینڈ سروسز کے جانب سے طبی نبوی حجامہ کیمپ منعقد کیا گیا۔

حجامہ کمیپ

By

Published : Jul 8, 2019, 4:16 PM IST

شہر میں پہلی مرتبہ ایسا کمیپ منعقد کیا گیا تھا۔ اس کیمپ میں کئی غریب اور امیر عوام حجامہ کرانے کے لیے آئے تھے۔

حجامہ کمیپ کے ذریعے عوام سے زیادہ رقم لینے کا الزام

لیکن اس کیمپ میں زیادہ رقم لی جانے کی وجہ سے کئی غریب عوام بغیر حجامہ کرائے واپس چلے گئے۔

یہاں کے عوام نے ای ٹی وی بھارت کو بتاتے ہوئے کہا کہ اس حجامہ کیمپ میں ایک شخص سے 150 روپیے لیے جارہے ہیں۔ ایک شخص کو 10 سے 15 کپ لگا کر ہزار سے 1500 سو روپیے لیے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حجامہ کرنا سنت ہے۔ یہ علاج سب سے کم خرچ میں کیا جانے والا علاج ہے۔ لیکن چند افراد اس حجامہ کیمپ کے نام پر عوام سے ہزاروں کی رقم لے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details