کرناٹک میں حجاب کا مسئلہ ہر گذرتے دن کے ساتھ پیچدہ بنتا جارہا ہے حالانکہ یہ معاملہ ابھی عدالت میں زیرسماعت ہے۔ اس کے باوجود مذکورہ معاملہ پر سیاست جاری ہے۔Muslim Leaders Meet CM Bommai, Some Students skip exam
ریاست کے کئی اضلاع سے یہ خبریں آرہی ہیں کہ متعدد ہائ اسکولز میں نہ صرف طالبات بلکہ اساتذۂ کے بھی اسکول احاطہ میں داخلے سے پہلے حجاب اُتر وائے جارہے ہیں۔
اسیے حالات میں ریاست کے مسلم رہنماؤں کے ایک وفد نے وزیراعلیٰ بومائی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران ہائی کورٹ کے فیصلہ آجانے تک حکومت کی جانب سے جاری کردہ سرکولر کو واپس لینے اور طالبات کو باحجاب کالجز کے اندر داخل ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔