اردو

urdu

By

Published : Dec 15, 2020, 1:45 PM IST

Updated : Dec 15, 2020, 4:42 PM IST

ETV Bharat / state

کرناٹک اسمبلی میں کانگریس ایم ایل سی نے ڈپٹی اسپیکر کو کرسی سے ہٹایا

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں منگل کے روز جم کر ہنگامہ ہوا، گئو رکشا قانون پر بحث کے دوران یہ ہنگامہ طول پکڑگیا۔

image
image

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں گئو رکشا قانون پر بحث کے دوران کانگریس اور بی جے پی کے ایم ایل سی کے درمیان بحث و تکرار تیز ہوتی چلی گئی اور نوبت دھکا مکی تک آپہنچی اس کے بعد معاملہ طول پکڑ گیا۔

حد تو تب ہوگئی جب یہاں موجود اراکین نے چیئر پر بیٹھے ڈپٹی چیئرمین کی کرسی کو کھینچ لیا۔ اس ہنگامے کے بعد ڈپٹی چیئرمین کو اسمبلی ہاؤس سے باہر کردیا گیا۔

گئو رکشا قانون پر بحث کے دوران ہنگامہ

اس تعلق سے حزب اختلاف جماعتوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین کا کردار غیر جانب دار نہیں تھا جس کی وجہ سے یہ ہنگامہ برپا ہوا۔

کانگریس کے ایم ایل سی پرکاش راٹھوڑ کا کہنا ہے کہ بی جے پی اور جے ڈی ایس نے صدر کو غیر قانونی طریقے سے چیئرمین بنا دیا وہ بھی تب جب اسمبلی میں کام کاج نہیں کیا جارہا تھا۔ بدقسمتی یہ ہے کہ بی جے پی اس طرح کی غیر آئینی چیزیں کر رہی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ کانگریس نے ڈپٹی چیئرمین کو کرسی سے نیچے اترنے کے لیے کہا لیکن ہمیں انھیں بے دخل کرنا پڑا کیونکہ وہ غیر قانونی طریقے سے اس پر براجمان تھے۔

Last Updated : Dec 15, 2020, 4:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details