اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: سیلاب کے پیش نظر ہائی الرٹ - سیلاب سے محفوظ

گلبرگہ دپٹی کمشنر وی وی جیو تسنا نے ایک سرکاری اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ 15 جولائی تک زبردست بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ اس لیے ضلع بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

گلبرگہ: سیلاب کے پیش نظر ہائی الرٹ
گلبرگہ: سیلاب کے پیش نظر ہائی الرٹ

By

Published : Jul 13, 2021, 5:37 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ اور بیدر ضلع میں گزشتہ تین چار دنوں سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے علاقے میں فصلوں کو زبردست نقصان پہنچ رہا ہے۔

گلبرگہ: سیلاب کے پیش نظر ہائی الرٹ

وہیں گلبرگہ دپٹی کمشنر وی وی جیو تسنا نے ایک سرکاری اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ 15 جولائی تک زبردست بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ اس لیے ضلع بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیہاتوں میں عوام کو سیلابی صورت حال سے محفوظ رکھنے کے لیے ٹاسک فورس کی تشکیل دی جائےگی کیوں کہ ندیوں کے قریب واقع دیہی علاقوں میں سیلاب آسکتے ہیں۔

گلبرگہ: سیلاب کے پیش نظر ہائی الرٹ

انہوں نے مزید کہاکہ دیہی علاقوں کو سیلاب سے محفوظ رکھنے کے لئے امدادی مراکز بھی قائم کئے جائیں۔ ان امدادی مراکز میں تمام سہولیات مہیا کی جائےگی اور بچوں کے لیے دودھ اور بسکٹ وغیرہ بھی رکھا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: سڑک حادثے میں بھائی بہن کی موت، 5 زخمی

انہوں نے کہا کہ آنگن واڑی کارکنان سے حاملہ خواتین کی فہرست بھی حاصل کی جا رہی ہے تاکہ انتظامیہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے میں کامیاب ہو سکے اور علاقہ کی عوام کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details